یوسف رضا گیلانی کی کامیابی عوام کی ترجمانی ہے: حمزہ شہباز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی عوام کی ترجمانی ہے۔لاہور کی احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم جماعتوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر روز حکومتی ترجمان ٹی وی پر آ کر جھوٹ بولتے ہیں، مگر کل کا فیصلہ عوامی نمائندوں کا فیصلہ ہے۔حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے کچھ نہیں کریں گے تو ایسے فیصلے ہوں گے۔پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے دور کے مقابلے میں مہنگائی میں آج زمین آسمان کا فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے لیے قومی اسمبلی کے ممبران نے اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا۔حمزہ شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ عوام چند دن انتظار کریں پی ڈی ایم اچھے فیصلے کرے گی۔مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کا اجلاس ہونے والا ہے، مستقبل کا لائحہ عمل چند دن میں مرتب ہو گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں نیا سنگِ میل، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وفاقی حکومت کا کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ
ایران کے جوابی حملے، شام، اردن، بحرین اور کویت کو نشانے پر لے لیا
امریکا کی مسلسل نویں رات ایران پر بمباری، کئی شہروں میں دھماکے
ایران مختلف ذرائع سے مذاکرات کی خواہش کا اشارہ دے رہا ہے: امریکی وزیر خارجہ
روس کی ایران کے دارخوین جوہری منصوبے پر امریکی کی مذمت
طوفانی بارشیں، بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال، لینڈسلائیڈنگ سے 4 مزدور جاں بحق
ایران اب میدان مار کر امریکا کے ساتھ جنگ ختم کرے گا: عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر