کشمیری حریت رہنما اشرف صحرائی بھارتی قید میں انتقال کرگئے

سری نگر(نیشنل ٹائمز ) تحریک حریت کشمیر کے رہنما محمد اشرف صحرائی بھارتی قید میں انتقال کر گئے،وزیراعظم آزادجموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر نے اشرف صحرائی کی دوران اسیری شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اشرف صحرائی اور ان کے خاندان کی تحریک آزادی کیلئے عظیم قربانیاں ہیں، کشمیر کو ان جیسے عظیم بیٹوں پر فخر ہے، بھارت کی قید وبند کی صعوبتیں ان کے آہنی عزم کو متزلزل نہ کر سکیں۔ ترجمان حریت کانفرنس شیخ عبد المتین نے بتایا کہ جموں کورٹ بلوال جیل میں اسیر رہنما علاج معالجے کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے دنیا فانی سے رخصت ہوگئے، تحریک آزادی کشمیر ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئی ہیں۔ محمد اشرف صحرائی گزشتہ دو برس سے کورٹ بلوال جیل میں قید تھے، مسلسل قید اور صحت کی سہولیات نہ ہونے کے باعث وہ شدید علیل تھے، جیل میں طبیعت شدید خراب ہونے پر بھارتی قابض انتظامیہ نے صرف ایک روز پہلے انہیں ہسپتال منتقل کیا تھا۔ کچھ عرصہ پہلے محمد اشرف صحرائی کے بیٹے جنید صحرائی بھی بھارتی قابض افواج کی حراست میں شہید ہوگئے تھے، بھارتی جیلوں میں قید دیگر کشمیریوں کی زندگی کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔ وزیراعظم آزادجموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر نے اشرف صحرائی کی دوران اسیری شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اشرف صحرائی اور ان کے خاندان کی تحریک آزادی کیلئے عظیم قربانیاں ہیں، کشمیر کو ان جیسے عظیم بیٹوں پر فخر ہے، بھارت کی قید وبند کی صعوبتیں ان کے آہنی عزم کو متزلزل نہ کر سکیں ، اشرف صحرائی عزم صمیم کا پیکر تھے، تحریک آزادی کیلیے انہوں نے بیٹے کی شہادت پر کہا دوسرے بیٹے کی شہادت کیلیے بھی تیار ہوں۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آج میرا دل بوجھل اور اداس ہے کہ ایسے عظیم رہنما کے تابوت کو کندھا بھی نہیں دے سکتا، شہدا کشمیر اور اسیران کشمیر کی قربانیاں رنگ لائیں گی، اشرف صحرائی اور ان کے خاندان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر