بھارت میں کورونا سے صورتحال خطرناک، مزید 3 لاکھ 82 ہزار افراد وائرس سے متاثر

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، مزید 3 ہزار 786 افراد لقمہ اجل بن گئے,مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 26 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی۔ ایک روز میں 3 لاکھ 82 ہزار افراد وائرس کی تصدیق ہوئی۔ بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 2 کروڑ 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ہریانہ میں وینٹی لیٹرز کی کمی ہے اور آکسیجن پلانٹ ضرورت کے مطابق گیس کی پیداوار کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔ بری صورت حال کا معاملہ عدالت میں زیرِ بحث آیا۔ ہسپتال حکام کا کہنا ہے اگر وقت پر سپلائی نہ کی گئی تو بہت سے مریض مر سکتے ہیں۔ دلی میں آکسیجن کی کمی پوری کرنے کے لیے دوسری ریاستوں سے 120 ٹن کے کنٹینرز کی سپلائی ٹرین کی ذریعے کی گئی۔ ملک میں ویکسی نیشن کا عمل بھی سست روی کا شکار ہے اور صرف ساڑھے 11 لاکھ افراد کو گذشتہ روز ویکسین لگائی گئی۔ ممبئی میں ڈرائیو ان ویکسین کا بھی اہتمام کیا گیا ۔جہاں بہت سے افراد کو مہلک وائرس سے بچا کے لیے انجکشن لگائے گئے۔ دلی میں بڑی تعداد میں لاشیں آنے کی وجہ سے شمشان گھاٹوں پر بوجھ بڑھتا جا رہا ہے، لاشیں جلانے والوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر