کورونا کیسز میں اضافہ ،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 80 فیصد عالمی پروازوں پر پابندی عائد کردی

کراچی(نیشنل ٹائمز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا کے تیسری لہر کے پیش نظر80 فیصدعالمی پروازوں پرپابندی عائدکردی ، یہ پابندی 20 مئی تک نافذ العمل رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے80فیصدعالمی پروازوں پرپابندی عائدکردی اور انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن 20 فیصد محدود کردیا گیا، یہ پابندی 20 مئی تک نافذ العمل رہے گی۔ سی ایاے انے این سی اوسی کی ہدایت پرانٹر نیشنل فلائٹ آپریشن محدود کرتے ہوئے پاکستان آنیوالی ہفتہ وارعالمی پروازوں کی تعداد590سیکم کر کے123 کردی گئیں ہیں۔ کراچی آنیوالی ہفتہ وارعالمی پروازوں کی تعداد189سیکم کرکے40 ، اسلام آبادایئرپورٹ آنیوالی ہفتہ وارپروازیں120 سے 25 تک اور پشاورایئرپورٹ آنے والی عالمی پروازوں کی تعداد33سیکم کرکے 6 کردی گئیں۔ اسی طرح کوئٹہ آنے والی پروازیں 10سیکم کردی گئیں، صرف 2پروازیں آپریٹ ہوں گی جبکہ فیصل آبادآنیوالی عالمی پروازیں 24سیکم کرکے5 ، سیالکوٹ آنے والی عالمی پروازیں43 سیکم کرکے8 اور ملتان ایئرپورٹ پر ان باونڈ فلائٹس کی تعداد41 سے کم کرکے 8 تک محدود کردی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی این سی او سی کی ہدایت پرباقاعدہ نوٹم جاری کرچکاہے جبکہ بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کے ریپڈاینٹیجنٹ ٹیسٹ ایئرپورٹ پر شروع ہوچکے ہیں ، اس حوالے سے ایئرپورٹ پرمحکمہ صحت سندھ کے خصوصی کانٹر قائم کئے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر