خوشاب (نیشنل ٹائمز) خوشاب میں واقع دیہی مرکزِ صحت کو پولنگ اسٹیشن نمبر 81 میں تبدیل کیا گیا ہے جہاں ووٹر اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔ مرکزِ صحت میں جہاں ووٹر اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں وہیں اس دوران لیبر روم میں بھی کام جاری رہا ۔جہاں خاتون نے ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ نومولود کے والد نے کہا کہ یہ ان کا پہلا بچہ ہے اور انہیں بہت خوشی ہے کہ یہ الیکشن کے دن پیدا ہوا ہے جب کہ وہ بچے کا نام بعد میں سوچ کر رکھیں گے۔
خوشاب،مرکز صحت پولنگ اسٹیشن میں تبدیل، ووٹنگ کے دوران بچے کی پیدائش



