لاہور میں قتل ہونے والی برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کے مبینہ قاتل گرفتار

لاہور(نیشنل ٹائمز) پولیس نے برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی مقتولہ ماہرہ کے مبینہ قاتل ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں قتل ہونے والی جواں سال برطانوی نژاد لڑکی کے مبینہ قاتلوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ مقتولہ ماہرہ کے چچا کے بیان پرچار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، جن میں سے دو نامزد ملزمان اورلڑکی کے دوست ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ کو گرفتار کرلیا ہے، جب کہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ حکام کے مطابق 26 سالہ ماہرہ کے والدین بیرون ملک مقیم ہیں، ماہرہ چند روز قبل ہی اپنی دوست سجل کے ہمراہ برطانیہ سے پاکستان آئی تھی، اور فیز فائیو میں کرائے کے گھر میں اپنی دوست اقرا کے ہمراہ رہائش پزیر تھی، مقتولہ کو سحری کے وقت اس کے دوست گھر چھوڑ کر گئے اور دوپہر میں لاش برآمد ہوئی، ماہرہ ذوالفقارکے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ بھی جاری کردی گئی جس کے مطابق ماہرہ کی گردن کے نزدیک گولی لگی ہے اور جسم پر بھی زخم کے نشان پائے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر