کراچی (نیشنل ٹائمز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کراچی کے حلقہ این اے249 میں دوبارہ پولنگ کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست جمع کرادی ہے۔ مصطفی کمال نے الیکشن کمیشن کو لکھا کہ پولنگ والے روز 30سے زائد پولنگ اسٹیشنوں پر ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 نہیں فراہم کیا گیا جبکہ 100سیزائد پولنگ اسٹیشنوں کا نتیجہ 7گھنٹے سے زائد موخر رکھا گیا۔ مصطفی کمال نے پیپلزپارٹی پردھاندلی اور کارکنا پر حملے کا الزام بھی عائد کیا۔
این اے249 ، مصطفی کمال نے دوبارہ پولنگ کی درخواست دیدی



