ملک میں پانی کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوگئے

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) ارسا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملک میں پانی کا بحران سنگین ہورہا ہے اور آبی ذخائر میں تشویشناک حد تک کمی ہوگئی ہے۔ ارسا نے بتایا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول تک پہنچ گیا ہے۔چشمہ بیراج بھی خالی ہوگیا ہے اور منگلا ڈیم میں صرف 4 دن کا ذخیرہ باقی ہے۔ ارسا حکام کے مطابق ڈیموں اور بیراجوں میں پانی کا ذخیرہ صرف 5 لاکھ  30 ہزارایکڑ فٹ رہ گیا ہے۔ موجودہ صورتحال میں ملک میں پانی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جبکہ چاول، گنا، کپاس اور مختلف سبزیوں کی فصلوں کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔ اس کے علاوہ فی ایکڑ پیداوار میں کمی کا امکان بھی ہے۔ دوسری جانب ارسا اور واپڈا کے درمیان دریائے سندھ کے پانی پرتنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔3 روز قبل ارسا نے دریائے سندھ کے پانی سے متعلق واپڈا سوال پوچھا کہ دریائے سندھ کا پانی کہاں غائب ہورہا ہے۔ ارسا حکام نے بتایا کہ واپڈا نے دریائے سندھ کے پانی سے متعلق اتھارٹی کو کوئی جواب نہیں دیا۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر