اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ پیر کو پہلی دفعہ ایک دن میں ویکسین لگوانے والوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ کل ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ منگل کو ٹویٹر پر انھوں نے بتایا کہ پیر وہ پہلا دن تھا جب 40 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو بھی ویکسین لگائی گئی۔
پیر کو پہلی بار ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد کو ویکیسن لگائی گئی، اسد عمر کا ٹویٹ



