اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عالمی یوم صحافت پرسیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیر حسین بخاری کا پیغام۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔پیپلز پارٹی آزادی صحافت کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔بے نظیر بھٹو شہید نے آزادی اظہار کے خلاف آمرانہ دور کے سیاہ قوانین کا خاتمہ کیا۔سیاہ ادوار میں قید و بند کی صویبتیں برداشت کرنے والے صحافی جمہوری ہیروز ہیں۔صحافی برادری نے جمہوری قوتوں کے شانہ بشانہ آمریت کے خلاف جدوجہد کی ۔آمرانہ ذہنیت موجودہ حکومت میں صحافی شدید سرکاری دباؤ اور خطرات کا شکار ہیں ۔ حکمران وقتی اختیارات میں اندھے پن میں مبتلا ہو چکےہیں۔میڈیا کی پیداوار پارٹی سرکاری اختیارات میڈیا کا گلا دبانے پر استعمال کر رہی ہے۔ آزادی صحافت پر قدغن آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے۔صحافت پر دباؤ کے حربے اور ہتھکنڈے حکومتی ناکامی کے مترادف ہیں۔
عالمی یوم صحافت پرسیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیر حسین بخاری کا پیغام



