علماء کرام کرونا ایس اوپیز کے حوالے سے عوام میں شعورو آگہی کے لیے کردار ادا کریں، صرر مملکت عارف علوی کا حنیف جالندھری کو ٹیلی فون

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر پاکستان ڈاکٹرمحمد عارف علوی کا مولانا محمد حنیف جالندھری کو فون,صدر پاکستان نے کہا کہ علماء کرام کرونا ایس اوپیز کے حوالے سے عوام میں شعورو آگہی کے لیے کردار ادا کریں،انہوں نے کہا کہ منبر ومحراب کا معاشرے میں سب سے موثر کردار ہے اور عوام الناس منںر ومحراب سے کہی گئی بات کو اہمیت دیتے ہیں اس لیے علماء کرام خطبات اور دروس میں لوگوں کی رہنمائی کریں،صدر پاکستان نے کہا کہ ہم جتنا زیادہ منظم اور محتاط ہوں گے اسی قدر کرونا کی تباہ کاریوں سےبچنا ممکن ہوگا-صدر پاکستان نے کروناکی پہلی اور دوسری لہر کے دوران علماء کرام کے تعاون پر شکریہ ادا کیا-صدرپاکستان سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ کرونا کے اثرات سے مخلوق خدا کو زیادہ سے زیادہ محفوظ رکھنے کے لیے پہلے کی طرح علماء کرام اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں,انہوں نے صدر پاکستان کو آگاہ کیا کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی طرف سے پہلے ہی ایس او پیزپر مشتمل ہدایت نامہ جاری کیا جا چکا ہے, مولانا جالندھری نے زور دے کر کہا کہ صدر مملکت اور حکومتی ذمہ دوران لوگوں کو رجوع الی اللہ اور توبہ واستغفار کی طرف متوجہ کریں کیونکہ حالات اللہ کی طرف سے ہی آتے ہیں اور اللہ ہی حالات بدلیں گے-ان شاءاللہ



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر