اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کے پھیلا کی روک تھام کیلئے پاکستان آنیوالی عالمی پروازوں کی تعداد میں کمی کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں،تفصیلات کے مطابق برٹش ایئر ویز کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد11سے کم کرکے ہفتہ وار 2پروازیںاسلام آباد اور لاہور لینڈ کرسکیں گی جبکہ ایئر عریبیہ کی ہفتہ وار 60پروازوں میں کمی کرکے 12کردی گئیں جو مختلف ایئرپورٹس پر لینڈنگ کر سکیں گی ،اعداد و شمار کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن کی ہفتہ وار67پروازوں کی تعداد کم کرکے 13 ، سعودی ایئرلائن کی ہفتہ وار77پروازوں کی تعداد کم کرکے 14کردی گئی،مجموعی طور پرفلائٹ آپریشن 20فیصد تک محدود کرتے ہوئے ہفتہ وار پاکستان میں آنیوالی پروازوں کی تعداد590سے کم کرکے123کردی گئی،شہروں کے حوالے سے کراچی میں آنیوالی ہفتہ وار بین الاقوامی پروازوں کی تعداد189سے کم کرکے 40، اسلام آباد ایئرپورٹ آنیوالی ہفتہ وار پروازیں 120سے کم کرکے 25 اور پشاور ایئرپورٹ سے آنیوالی بین الاقوامی پروازوں کی تعداد 33سے کم کرکے6کردی گئی ہے، کوئٹہ میں عالمی پروازوں کی تعداد10سے کم کرکے2 ، فیصل آباد آنیوالی 24پروازوں سے کم کرکے5 ، سیالکوٹ آنیوالی43پروازوں میں سے8 اور ملتان ایئرپورٹ پر41سے محدود کرکے8کرنے کی احکامات دیے گئے ہیں۔
کورونا کے پھیلا کی روک تھام، پاکستان آنیوالی عالمی پروازوں کی تعداد میں کمی کے اعداد و شمار جاری



