کورونا کا پھیلائو، پابندیاں سخت، لاہور میں مکمل لاک ڈائون نافذ، کاروباری مراکز بند

لاہور(نیشنل ٹائمز)کورونا کا پھیلائو روکنے کیلئے پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں، لاہور میں گزشتہ روز کی طرح   اتوار کو  بھی مکمل لاک ڈائون  نافذ رہے گا، جس کے تحت بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بند جبکہ میڈیکل سٹورز، پٹرول پمپس، ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رہیں گے،کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کی طرح  اتوار بھی لاہور شہر میں مکمل لاک ڈائون ہوگا، تمام قسم کے کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی، صرف میڈیکل سٹور، پٹرول پمپ، ویکسی نیشن سنٹرز، دودھ دہی، گوشت اور سبزی کی دوکانیں کھلی رہیں گی جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ انہوں نے شہریوں سے گزشتہ روز ہی اشیائے ضروریہ کی خریداری کرنے کی اپیل کی تھی، جبکہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سارہ اسلم کے جاری کردہ  ایک نوٹیفکیشن کے مطابق   تمام رمضان بازار، پھل اور سبزی، گوشت اور ڈیری شاپس ہفتہ کے 7 دن صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی۔ اس کیساتھ تندور، چھوٹے گروسری اور کریا نہ سٹور بھی ہفتہ کے 7 دن صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔



  تازہ ترین   
پمز واقعہ : وزیراعظم کا 8 ذمہ داران کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کا حکم
کالعدم بی ایل اے کی کم عمر بچیوں کو ورغلا کر خودکش حملہ آور بنانے کی کوشش ناکام
فیلڈ مارشل کا آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے ملاقات
گل پلازہ سانحہ، جوڈیشل کمیشن نے فریقین کی ذمہ داریوں کا تعین کر دیا
بھارت کے یکطرفہ اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں: رضوان سعید
نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر