کراچی (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ حلقے کے عوام نے تحریک انصاف کی مہنگائی پالیسی مسترد کر دی، الیکشن کو متنازعہ بنانا نامناسب بات ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہارنے والوں کو سوچنا چاہیے کہ لوگوں نے انہیں کیوں مسترد کیا، پیپلز پارٹی گنتی کے دوران مسلم لیگ ن سے آگے رہی، مسلم لیگ ن کا نتائج سے قبل جیت کا اعلان کرنا حیران کن ہے۔
حلقے کے عوام نے تحریک انصاف کی مہنگائی پالیسی مسترد کر دی، الیکشن کو متنازعہ بنانا نامناسب بات ہے، سعید غنی



