پاکستان اور ہنگری کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان اور ہنگری کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات. مذاکرات کا انعقاد وزارتِ خارجہ میں ہوا ۔پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جبکہ ہینگرین وفد کی قیادت ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت جناب پیٹر سجارتو نے کی۔دوران مذاکرات کثیرالجہتی دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال ہوا ۔وزیر خارجہ نے ہینگرین وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا ۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، ہنگری کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی دونوں ملکوں کے مابین توانائی، متبادل توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، فوڈ اور سیاحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستان اور ہنگری کے مابین تجارتی و اقتصادی ونڈو کا کھلنا، دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون کا مظہر ہے۔ہمیں خوشی ہے کہ ہنگری پاکستانی طلبا کو تعلیمی وظائف فراہم کر رہا ہے ۔جس پر ہم ہنگری کی قیادت کے شکر گزار ہیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستان، ہنگری مشترکہ اقتصادی کمیشن کے دوسرے اجلاس کی میزبانی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہم اپنی جغرافیائی سیاسی ترجیحات کو جغرافیائی معاشی ترجیحات میں بدل رہے ہیں۔کاروبار میں سہولت کی عالمی درجہ بندی کے مطابق پاکستان کی رینکنگ میں نمایاں بہتری، ہماری مثبت اقتصادی پالیسیوں کا ثمر ہے۔دوران مذاکرات پاکستان اور ہنگری کے مابین توانائی، متبادل توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، فوڈ اور سیاحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے تجویز دی کہ دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ سے دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ ہنگری کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہنگری کی فوڈ، ٹیکنالوجی، میڈیکل اور آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہیں۔دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں دو تعاون بڑھانے کیلئے اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر