ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت جناب پیٹر سجارتو کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت جناب پیٹر سجارتو کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات۔دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات بالخصوص تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔وزیر خارجہ نے ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت جناب پیٹر سجارتو کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا ۔ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کرونا وبا کے دوران میری دعوت پر، آپ کی، ممتاز کاروباری شخصیات پر مشتمل وفد کے ہمراہ آمد انتہائی مسرت کا باعث ہے ۔ہنگری یورپ کے اہم ممالک میں شامل ہے۔ پاکستان، ہنگری کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ وزیر خارجہ نے ہنگری کے وزیر خارجہ جناب پیٹر سجارتو کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور علاقائی امن کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا ۔پاکستان ،افغان امن عمل سمیت ،خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی مصالحانہ کوششیں بروئے کار لا رہا ہے۔ پاکستان اور ہنگری کے مابین بزنس ونڈو کے آغاز سے دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں ۔ہماری حکومت جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔پاکستان، 220 ملین آبادی پر مشتمل ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے جہاں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ہماری حکومت سرمایہ کاروں کو ٹیکس میں چھوٹ سمیت بہت سی پرکشش مراعات دے رہی ہے۔ ہم نے بیرونی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے “ای ویزا” کا آغاز کیا ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین زراعت، خوراک، ماحولیات، آبی وسائل، انجینئرنگ، ووکیشنل ٹریننگ اور اربن پلاننگ سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت زیر تکمیل 9 خٓصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ہنگری کے وزیر خارجہ نے افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کوششوں کو سراہا۔ ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سجارتو نے پر تپاک خیر مقدم پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دو طرفہ تجارتی، اقتصادی و سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کا عندیہ دیا۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر