ہنگری کے وزیر برائے خارجہ امور و تجارت مسٹر پیٹر سجارتو کی، اعلیٰ سطحی تجارتی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے، ہنگری کے وزیر برائے خارجہ امور و تجارت مسٹر پیٹر سجارتو (PETER SZIJJARTO) کی، اعلیٰ سطحی تجارتی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد۔زیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا ۔ہنگری کے وزیر خارجہ نے وزارتِ خارجہ کے سبزہ زار میں یادگاری پودا لگایا ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وزیر خارجہ پیٹر سجارتو وزارت خارجہ میں منعقدہ ،کاروباری کمپنیوں کے “اقتصادی سفارت کاری اجلاس” میں شرکت کریں گے۔ دونوں وزرائے خارجہ “پاکستان ہنگری اقتصادی سفارتکاری” کی تقریب سے مشترکہ طو ر پر خطاب کریں گے۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین ون آن ون ملاقات بھی ہو گی۔اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال کیا جائے گا۔ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہونگے۔ ان مذاکرات میں موجودہ دو طرفہ تعلقات کا جائزہ اور ان تعلقات کو اگلی سطح پر لے جانے کیلئے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزارتِ خارجہ میں پاکستانی اور ہنگیرین کمپنیوں کے مابین مختلف شعبہ جات میں معاہدوں پر دستخط ہونگے۔ہنگری اور پاکستان کے مابین تعلیم کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے۔ اس کے بعد دونوں وزرائے خارجہ، وزارت خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ جسے براہ راست نشر کیا جائے گا۔ھنگری کے وزیر خارجہ و تجارت جناب پیٹر سجارتو ،وزیر اعظم سمیت اہم قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔توقع ہے کہ ہنگری کے وزیر خارجہ کا یہ دورہ، دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے اور تجارتی و اقتصادی کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر