ماہرہ خان ’پاوری‘ ٹرینڈ سے تنگ آگئیں؟وجہ کیابنی؟ خبر پڑھ کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان بھی ’پاوری ہورہی ہے‘ ٹرینڈ سے تنگ آگئیں۔اس ضمن میں ماہرہ خان نے سوشل میڈیا کا رُخ کیا اور اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ اسٹوری شیئر کی۔ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک مزاحیہ میم شیئر کی جو پاوری ٹرینڈ سے تنگ آنے پر بنائی گئی ہےمذکورہ میم میں ہالی ووڈ فلم ’بیٹمین‘ کا کردار روبین پاوری ہورہی ہے کے ٹرینڈ کا حصہ بنتے ہوئے کہتا ہے ’یہ میں ہوں‘ جس کے فوراََ بعد بیٹمین اُس کو تھپڑ مارتے ہوئے کہتا ہے ’چُپ۔‘ماہرہ خان کی یہ انسٹا اسٹوری دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اندازہ لگا رہے ہیں کہ اداکارہ بھی پاوری ٹرینڈ سے تنگ آگئیں۔دوسری جانب کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان خود سب سے پہلے اس ٹرینڈ میں شامل ہوئی تھیں اور اب وہ اس سے تنگ بھی آگئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر دنانیر کی طرح مختلف انداز میں دوستوں کے ہمراہ پارٹی کی وڈیو پوسٹ کی تھی جس میں مومل شیخ بھی شامل تھیںخیال رہے کہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دنانیر نامی نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھی اور وہاں اُس نے صرف یہ تین جملے کہے تھےدنانیر کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ رات و رات اس پر سینکڑوں ویڈیوز بنا ڈالیں اور صرف پاکستان ہی نہیں سرحد کے اُس پار بھارت میں بھی بالی ووڈ اسٹارز پاوری کرنے لگےدیکھتے ہی دیکھتے دنانیر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا اور نامور ٹی وی چینلز پر دنانیر کو انٹرویو کے لیے خصوصی طور پر مدعو بھی کیا گیا



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر