اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ٹیکس نظام میں آسانیاں پیدا کیں، اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا وزیراعظم کا وژ ن ہے، روشن ڈیجیٹل پاکستان کے تحت نئے منصوبے لائیں گے۔ رضا باقر نے کہا کہ روشن برینڈ کے تحت اپنی کار اہم منصوبہ ہے، روشن سماجی خدمت وزیراعظم کے وژن کا عکاس ہے، اوورسیز پاکستانی باہر سے بیٹھ کر گاڑی خرید سکتے ہیں۔
ایف بی آر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ٹیکس نظام میں آسانیاں پیدا کیں،گورنر سٹیٹ بینک



