جرمنی کے وزیر خارجہ جناب ہائیکو ماس پاکستان کے سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جرمنی کے وزیر خارجہ جناب ہائیکو ماس پاکستان کے سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے۔جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کی وزارتِ خارجہ آمد۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین وزارتِ خارجہ میں ملاقات اس ملاقات میں کرونا وبائی چیلنج، دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال ،افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ برلن میں جب میری جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے ساتھ ملاقات ہوئی تو دو طرفہ تعلقات پر ہمارے درمیان تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ جرمن وزیر خارجہ نے افغانستان جانے سے پہلے ضروری سمجھا کہ وہ پاکستان کا نکتہ ء نظر کو جان لیں ۔ ہم نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے افغانستان سے افواج کے انخلاء کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔پاکستان،ایک پر امن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔افغانستان میں قیام امن سے خطے میں روابط کو فروغ ملے گا اور تعمیر و ترقی کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ہم افغان قیادت میں، افغانوں کو قابل قبول جامع مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کے دیرپا اور مستقل سیاسی حل کے خواہشمند ہیں ۔۔پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی مصالحانہ کاوشیں جاری رکھے گا۔وزیر خارجہ نے کرونا وبائی صورتحال کے دوران جرمن ہم منصب کے دورہ ء پاکستان کو سراہا وزیر خارجہ نے پاکستان کو کرونا ویکسین کی اضافی ڈوزز بھجوانے پر جرمن وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر