وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت، وزارتِ خارجہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت، وزارتِ خارجہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس۔ دوران اجلاس، کرونا وبائی چیلنج کے معاشی مضمرات، قومی سلامتی،علاقائی استحکام اور خطے کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرونا وبا نے دنیا کی مضبوط اور طاقتور معیشتوں کو بری طرح متاثر کیا ہے،پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کیلئے ان مضمرات کا مقابلہ کرنا،۔ایک بہت بڑا چیلنج ہے،ہم اس صورتحال کے پیش نظر اپنی خصوصی توجہ جغرافیائی معاشی ترجیحات پر مرکوز کیے ہوئے ہیں ۔ ان چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے،ہمارا فوکس معاشی سفارت کاری کو بروئے کار لاتے ہوئے، اقتصادی تعاون کا فروغ اور علاقائی روابط میں اضافہ کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوران اجلاس پاکستان میں ایگریکلچر ، فوڈ سیکورٹی،انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے میسر مواقعوں سے دنیا کو متعارف کروانے کیلئے سفارتی کاوشوں پر بھی خصوصی تبادلہ ء خیال کیا گیا۔ خطے میں دیرپا اور مستقل قیام امن کیلئے عالمی برادری کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی مصالحانہ کاوشیں جاری رکھے گا۔کرونا وبائی چیلنج کے باوجود ترکی کی میزبانی میں افغانستان کے معاملے پر سہ فریقی اجلاس کا انعقاد اور مشترکہ اعلامیے کے اجراء، خوش آئند ہے ۔ہم، افغانستان میں دیرپا قیام عمل کیلئے، افغان قیادت میں، افغانوں کو قابلِ قبول وسیع اور جامع سیاسی مذاکرات کے حامی ہیں ۔مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ رکوانے اور مظلوم کشمیریوں کو بھارتی قابض افواج کے استبداد سے نجات دلانے کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکورٹی سید فخر امام،وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق محترمہ شیریں مزاری، وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر، مشیر خزانہ شوکت ترین ،وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد،معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار عباس بخاری، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم،معاون خصوصی برائے پاور تابش گوہر، چیرمین بی او آئی عاطف بخاری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور اعلی عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر