لیگی رہنما جاوید لطیف 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور(نیشنل ٹائمز) لاہور کی مقامی عدالت نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ بدھ کو لاہور کی مقامی عدالت میں جاوید لطیف کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس انہیں سخت سکیورٹی میں ماڈل ٹان کچہری لائی۔ رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کو مجسٹریٹ صابر ڈارکی عدالت میں پیش کیاگیا جہاں سرکاری وکیل اور جاوید لطیف کے وکلا نے دلائل دیے۔ پولیس نے جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو تقریبا 2 گھنٹے بعد سنایا گیا۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے جاوید لطیف کو 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ واضح رہے کہ سیشن عدالت سے عبوری ضمانت کے اخراج کے بعد گزشتہ روز جاوید لطیف کوگرفتار کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر