نیب کی نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نیب نے ہائی کورٹ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کردی۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل بینچ نے نواز شریف،مریم نواز،کیپٹن صفدر کی احتساب عدالت سے سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت نیب کی طرف سے کوئیٍ پیش نہ ہونے پر عدالت عالیہ نے حیرانی کا اظہار کیا۔ جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ نیب موجود ہی نہیں؟ نیب نے ہی تو درخواست دی تھی، کیا نیب کو کورونا ہو گیا ہے؟بعد ازاں نیب حکام اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور نیب پراسیکیوٹرجہانزیب بھروانہ نے نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کردی۔ جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں اشتہاری ہوچکے عدالتی معاونت کون کرے گا؟ نیب اور نواز شریف کے وکیل دونوں عدالت کی معاونت کریں کہ کیسے نمائندہ مقرر کیا جائے۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر