وزیر خارجہ کی روضہ ء امام رضا (ع) پر حاضری کے بعد دورہ ء ایران کے حوالے سے میڈیا ٹاک

مشہد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی روضہ ء امام رضا (ع) پر حاضری کے بعد دورہ ء ایران کے حوالے سے میڈیا ٹاک ۔وزیر خارجہ نے بتایا کہ میری ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی ،اسپیکر پارلیمنٹ اور وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ ملاقاتیں بہت سود مند رہیں۔میں نے ایرانی قیادت کے ساتھ پاکستان اور ایران کے مابین دہائیوں پر محیط دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے بات چیت کی۔ہم نے ایران کے ساتھ تجارتی مراسم کے فروغ کیلئے پاکستان اور ایران کی سرحد پر “تجارتی مراکز” کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ کل ہم نے اس حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہم نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور بارڈر ایریاز کے مکینوں کی سہولت کیلئے “مند پشین کراسنگ پوائنٹ” کو کھول دیا ہے۔ ہم نے علاقائی صورتحال، بالخصوص افغان امن عمل کے حوالے سے بات چیت کی ہم نے مل کر اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے امہ کو یکجا کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ امام رضا علیہ السلام کے روضے پر حاضری روحانی تسکین اور طمانیت کا باعث ہوتی ہے۔ ایران آ کر، اگر امام رضا ع کے روضہ کی زیارت نہ کی جائے تو ایک تشنگی سی رہ جاتی ہے۔ ان تمام ملاقاتوں کے بعد، میں یہ بات پورے وثوق سے کہہ رہا ہوں کہ پاکستان اور ایران کے مابین دو طرفہ اور عوام کی سطح پر دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ ریاستوں کے مابین تعلقات اس وقت مستحکم ہوتے ہیں۔ جب عوام کے مابین گرمجوشی پائی جاتی ہے۔پاکستان اور ایران کے مابین تعلقات کی خوبصورتی یہ ہے کہ اس کی بنیاد عوامی روابط پر ہےہر سال پاکستان سے تقریباً 5 لاکھ زائرین زیارات کیلئے ایران تشریف لاتے ہیں اور جب وہ وطن واپس آتے ہیں تو اپنے ساتھ نیک خواہشات لاتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہماری حکومت نے ایران آنے والے زائرین کو مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے “خصوصی پالیسی” متعارف کروائی ہے۔اس پالیسی کے تحت، زائرین کی سفری سہولیات، ان کی صحت کی نگہداشت اور ان کے قیام کی سہولیات کا خیال رکھا جائے گا ۔ہم ایران حکومت کے ساتھ مل کر زائرین کو مزید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔



  تازہ ترین   
پمز واقعہ : وزیراعظم کا 8 ذمہ داران کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کا حکم
کالعدم بی ایل اے کی کم عمر بچیوں کو ورغلا کر خودکش حملہ آور بنانے کی کوشش ناکام
فیلڈ مارشل کا آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے ملاقات
گل پلازہ سانحہ، جوڈیشل کمیشن نے فریقین کی ذمہ داریوں کا تعین کر دیا
بھارت کے یکطرفہ اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں: رضوان سعید
نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر