عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 مئی تک توسیع کردی

لاہور ( نیشنل ٹائمز ) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کورٹ لاہور پیش کیا گیا ، عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 مئی تک توسیع کردی ۔نیب نے خواجہ آصف کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی جانب سے کیس فائل کرنے پر گزشتہ سال دسمبر میں گرفتار کیا تھا ۔ خواجہ آصف دبئی میں موصول ہونےو الے 22کروڑ روپے کے ذرائع نہیں بتا سکے ۔سماعت کے بعد مسلم لیگ ن کے سابق رہنما جاوید ہاشمی نے خواجہ آصف سے ملاقات کی ۔ جاوید ہاشمی نے خواجہ آصف سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے کی کوشش کی مگر انہیں سکیورٹی کی جانب سے کورونا ایس او پیز کے تحت ایسا کرنے سے روک دیا گیا۔



  تازہ ترین   
پمز واقعہ : وزیراعظم کا 8 ذمہ داران کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کا حکم
کالعدم بی ایل اے کی کم عمر بچیوں کو ورغلا کر خودکش حملہ آور بنانے کی کوشش ناکام
فیلڈ مارشل کا آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے ملاقات
گل پلازہ سانحہ، جوڈیشل کمیشن نے فریقین کی ذمہ داریوں کا تعین کر دیا
بھارت کے یکطرفہ اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں: رضوان سعید
نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر