کورونا سے مزید 98افراد جاں بحق

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) خونی کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ، گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 98 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک میں مہلک وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 16ہزار 698 ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 57ہزار 591 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے پانچ ہزار 857افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، مثبت کیسز کی شرح 10.16فیصد ہو گئی ۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 78 ہزار 238 ہو گئی ، پنجاب میں 2 لاکھ 79 ہزار 437 ، سندھ میں 2 لاکھ 75 ہزار 81، بلوچستان میں 21 ہزار 242 ، اسلام آباد میں 71 ہزار 533 اور آزاد کشمیر میں 16 ہزار 26 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ گلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد 5 ہزار 215 ہو گئی۔اب تک 6 لاکھ 76 ہزار 605 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
پمز واقعہ : وزیراعظم کا 8 ذمہ داران کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کا حکم
کالعدم بی ایل اے کی کم عمر بچیوں کو ورغلا کر خودکش حملہ آور بنانے کی کوشش ناکام
فیلڈ مارشل کا آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے ملاقات
گل پلازہ سانحہ، جوڈیشل کمیشن نے فریقین کی ذمہ داریوں کا تعین کر دیا
بھارت کے یکطرفہ اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں: رضوان سعید
نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر