سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور بمبار ڈرون سے حملہ ناکام بنادیا گیا

ریاض(نیشنل ٹائمز ) حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور بمبار ڈرون سے حملہ کیا جس کو ناکام بنادیا گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور بمبار ڈرون سے حملہ کیا جس کو عرب اتحادی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا، حوثی باغیوں نے سعودی شہر جازان پر پانچ بیلسٹک میزائل اور چار بارودی ڈرون فائر کیے جس کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔ عرب اتحادی افواج کے مطابق حوثی باغیوں نے میزائل اور ڈرون حملے یمن کے شہر صعدہ سے فائر کیے جس میں جازان کی یونی ورسٹی اور دیگر شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، حوثی باغیوں کی جانب سے جان بوجھ کر مسلسل شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم عرب اتحادی افواج سعودی حکومت اور شہریوں کے تحفظ کے لیے عالمی قوانین کے تحت اقدامات جاری رکھے گا۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر