ایران کے جوہری پلانٹ پر اسرائیل کا سائبر حملہ

تہران(نیشنل ٹائمز)ایران کی جوہری تنصیب کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے سائبر حملے کا نشانہ بنایا ہے۔اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ یہ ایک سائبر حملہ تھا جو موساد نے کیا ہے جس کے نتیجے میں تنصیب کو ٹھیک ٹھاک نقصان پہنچا ہے۔ اس حملے کے بعد نطنز میں بجلی منقطع ہوگئی تھی۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ ایٹمی توانائی کے ترجمان بہروز کمالوندی نے نطنز میں واقع جوہری تنصیب میں حادثے کی تصدیق کی۔اب ایرانی جوہری توانائی تنظیم نے بیان میں کہا ہے کہ اس تنصیب پر دہشت گردی کا حملہ ہوا ہے۔ ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے بھی اسے ایٹمی دہشت گردی قرار دیا۔ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی واقعے کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کا بدلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے پابندیوں کے خاتمے کے سلسلے میں کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کا اسرائیل بدلہ لینا چاہتا ہے۔بہروز کمالوندی نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثے میں جوہری تنصیب کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی پلانٹ کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے یورینیئم کے پھیلنے کو بھی خارج از امکان قرار دیا۔ایک روز قبل ہی ایران نے اس جوہری تنصیب میں 164 آئی آر-6 سینٹری فیوجز کا باقاعدہ افتتاح اور نئی یورینیئم افزودگی آئی آر-9 کا عمل شروع کیا تھا۔یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب ویانا میں یورپی یونین کے توسط سے عالمی جوہری معاہدے کے دیگر فریقین کی موجودگی میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جس میں امریکا کی 2015 کے عالمی معاہدے میں واپسی اور ایران پر سے عائد پابندیوں کے خاتمے پر گفتگو جاری ہے۔ 2018 میں اس معاہدے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں بھی نطنز کی جوہری تنصیب میں دھماکہ ہوا تھا جس کی ذمہ داری ایران نے اسرائیل پر عائد کی تھی۔ امریکا ایران کے اس جوہری تنصیب کا ہمیشہ سے سخت ناقد رہا ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر