نارویجن وزیراعظم پر کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا

اوسلو(نیشنل ٹائمز) ناروے کی وزیراعظم ایرنا سولبرگ پر کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نارویجین وزیراعظم ایرنا سولبرگ کو کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ ناروے کی وزیراعظم نے کورونا پابندیوں کے باوجود اپنے گھر میں سالگرہ کی تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں کو مدعو کیا تھا۔پولیس کے مطابق وزیراعظم ایرنا سولبرگ نے کورونا پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے مخصوص تعداد سے زائد افراد کو گھر پر بلایا تھا تاہم وزیراعظم خود بھی دعوت میں نہیں جاسکیں لیکن ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں 2300 ڈالر کا جرمانہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب ناروے کی وزیراعظم ایرنا سولبرگ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ٹی وی پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے رولز توڑنے پر معافی مانگتی ہوں، میں نے جرمانہ تسلیم کیا ہے اور ادا بھی کروں گی۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر