شہزادہ فلپ 99برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لندن (نیشنل ٹائمز)برطانیہ کے شہزادے اور کوئن الیزبیتھ (دوئم) کے شوہر ’ فلپ ‘ 99برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بکنگھم پیلس کی جانب سے شہزادہ فلپ کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی ہے اور بتایا گیاہے کہ ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کے حوالے سے اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔شہزادہ فلپ طویل عرصہ سے بیمار تھے اور انہیں طبیعت خراب ہونے پر فروری میں ہسپتال داخل کروایا گیا تھا ۔شہزادہ فلپ آخری مرتبہ اس وقت دکھائی دیئے تھے جب انہوں نے ” دی رائفلز کے کرنل ان چیف ‘ کا اپنا عہدہ بیٹی کمیلہ کے حوالے کیا تھا، شہزادہ فلپ یونان کے شہزادہ اینڈریو اور اور شہزادی الیس آف بیٹن برگ کے گھر پیدا ہوئے لیکن بعد ازاں ان کے اہل خانہ کو جلا وطن کر دیا گیا تھا اور اس وقت فلپ بہت چھوٹے تھے ، شہزاد ہ فلپ نے فرانس اور جرمنی میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1939 میں برطانوی نیوی میں شمولیت حاصل کی اور 1947 میں کوئن الیزبیتھ کے ساتھ شادی کرنے سے قبل وہ اپنے یونانی اور ڈنمارک کے عہدوں سے دستبردار ہو گئے تھے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر