ایس ایف ایئر لائنز کی جانب سے ووہان اور ہنوئی کے درمیان مال بردار آمدورفت کا آغاز

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صف اول کے ایئر کارگو کیریئر ایس ایف ایئر لائنز نے چین کے وسطی صوبہ ووہان اور ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی کو ملانے کے لئے ایک نیا بین الاقوامی کارگو روٹ شروع کردیا ہے۔
ایس ایف ایئر لائنز کے مطابق منگل سے شروع ہونے والا ووہان تا ہنوئی روٹ بی 757-200تما م مال بردار جہازوں کے ذریعہ ہفتہ وار چار آمدورفت پروازوں کے ذریعے خدمات فراہم کرے گا۔
توقع کی جارہی ہے کہ اس نئے راستے سے چین کے وسط اور جنوب مشرقی ایشیا کے مابین ایک مئوثر اور مستحکم ایئر کارگو چینل کا آغاز ہوگا۔ یہ بنیادی طور پر الیکٹرانک مصنوعات ، الیکٹرانک اشیاء ، کپڑوں کے لپٹے ہوئے بنڈلز اور دیگر سامان لے جانے کے لئے درآمدات اور برآمدات کی رسد کی طلب کو پورا کرے گا۔شین ژن میں واقع ، ایس ایف ایئر لائنز چین کی ترسیلات کی بڑی کمپنی ایس ایف ایکسپریس کی ہوا بازی کی شاخ ہے۔ اس وقت یہ تمام تر 64 کارگو مال بردار طیاروں کا بیڑا چلاتی ہے اور اندرون و بیرون ملک اس کا 77 منزلوں پر مشتمل ایک عالمی ایئر کارگو نیٹ ورک موجود ہے۔ایئر لائن نے کہا ہے کہ ایس ایف ایئر لائنز ایئر روٹ نیٹ ورک کو مستقل طور پر وسعت دینے اور ایئر کارگو ٹرانسپورٹ کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہے تاکہ عالمی سپلائی چین اور چین کی دوہری گردش کے نئے تر قیاتی خاکے کی مثال بن جائے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر