زمین کے لئے سب سے خطرناک سیارہ کب اس سے ٹکرا سکتا ہے؟ ناسا نے بتادیا

نیویارک(نیوز ڈیسک) : امریکی خلائی ادارے ناسا نے زمین کےلیے خطرناک قرار دئیے گئے اپوفس نامی سیارچے کی زمین سے ٹکرانے کی تاریخ بتا دی۔امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے کچھ برس قبل اپوفس کو زمین کےلیے سب سے خطرناک قرار دیا گیا تھا لیکن حالیہ تجزیاتی رپورٹ میں ناسا نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ 100 برس تک زمین اپوفس سے محفوظ رہے گی۔خلائی ادارے کی جانب سے سنہ 2004 میں اپوفس کو دریافت کیا تھا بعدازاں اسے زمین کےلیے سب سے خطرناک قرار دیا گیا جس کے زمین سے ٹکرانے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔ناسا نے امکان ظاہر کیا تھا کہ اپوفس سنہ 2029 میں زمین سے ٹکرائے گا، پھر کہا کہ 2069 اور پھر 2068 میں ٹکرانے کا امکان ظاہر کیا تاہم اب یہ خطرہ اگلے 100 برس کےلیے ٹل گیا ہے، جس کی تصدیق ناسا کی جانب سے کی جاچکی ہے۔ناسا کا کہنا ہے کہ یہ سیارچہ جس کا نام اپوفس ہے کا حجم برطانیہ کے تین بڑے فٹبال گراؤنڈ کے برابر ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر