سوڈان ، مسلح افراد کے حملےمیں کم ازکم 14 افراد ہلاک ، 7 زخمی

جوبا(شِنہوا) جنوبی سوڈان کی مشرقی استوائی ریاست کی کاؤنٹی بودی میں ہونیوالے ایک مہلک حملے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ریاست کے گورنر کے پریس سیکرٹری الیانڈرو لوٹوک نے پیر کے روز بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اتوار کے روز قبل از سحر تقریباً ایک بجے کیمپ میں سوئے ہوئے افراد پر حملہ کیا اور 12 خواتین اور 2 بچوں کو ہلاک کر دیا۔لوٹوک نے جوبا میں فون پر شِنہوا کو بتایا کہ ریاستی حکومت سخت ترین الفاظ میں اس واقعے کی مذمت کرتی ہے ۔ ہم اپنے شہریوں کو یقین دلانا چاہیں گے کہ ریاستی حکام حملے کی تحقیقات کریں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی حکام نے حملے کے پیچھے کے مقصد کے بارے میں ابھی اندازہ نہیں لگایا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر