محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک اور عید کی متوقع تاریخ کا اعلان کر دیا

دبئی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے ماہرینِ فلکیات نے رمضان المبارک کی متوقع تاریخ کا اعلان کردیا،محکمہ موسمیات کے مطابق یو اے ای میں پہلا روز 14 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا قوی امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق عرب یونین برائے خلا باز اور سپیس سائنس کے سربراہ ابراہی الجروان نے گفتگو کرتے ہوئے رمضان المبارک کے چاند کی رویت کی تاریخ سے آگاہ کیا.انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں رمضان کے چاند کی پیدائش 12 اپریل 2021 بروز پیر مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کے قریب ہوگی، 13 اپریل کو بروز منگل چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، اس اعتبار سے پہلا روزہ 14 اپریل بدھ کے روز ہونے کا واضح امکان ہے ۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں 28 مارچ سے موسم بہار کی سالانہ تعطیلات کا آغاز ہوگا جبکہ 11 اپریل سے نجی جبکہ سرکاری سکول 18 اپریل سے کھلیں گے،رمضان المبارک کے دوران سکول میں تعلیمی دورانیے کو کم کرکے 7 سے 5 گھنٹے تک کردیا گیا ہے، سکولوں کا آغاز صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگا۔ماہرینِ فلکیات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ماہِ شوّال کا چاند 13 مئی کی شام نظر آئے گا، اس حساب سے عید الفطر 14 مئی بروز جمعے کو ہونے کا امکان ہے ۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر