بھارت، دہلی میں شادیوں کے لئے نوول کرونا وائرس کی پابندیاں سخت کردی گئیں

نئی دہلی (شِنہوا) بھارتی دارالحکومت میں نوول کرونا وائرس کے روزانہ کیسز میں اضافے کے پیش نظر دہلی حکومت نے لوگوں کی شادیوں کی تقریبات میں اکٹھا ہونے پر ایک بار پھر سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق کھلی جگہوں پر منعقدہ شادیوں میں 200 سے زائد مہمانوں کی شرکت کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ بند شادی ہالوں میں 100 سے زیادہ مہمانوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ملک میں نوول کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مقامات میں سے ایک قومی دارالحکومت دہلی میں ہفتہ کے روز1ہزار558 نئے کیسز اور 10 اموات ہوئیں۔کچھ ہفتوں پہلے تک دہلی میں نوول کرونا وائرس کے روزانہ کیسز کی تعداد 100 سے نیچے آچکی تھی۔دہلی کے محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ نوول کرونا وائرس کے باعث قومی دارالحکومت میں اب تک 10ہزار997 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔گزشتہ ہفتے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزارت صحت کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ نوول کرونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا اور قومی دارالحکومت میں عالمی وباء کے بڑھتے ہوئے گراف کی جانچ پڑتال کے لئے جنگی بنیادوں پر ویکسی نیشن مہم چلانے پر زور دیا۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر