چین نے ریت کے طوفانوں کا زرد انتباہ جاری کر دیا

بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی رصدگاہ نے ملک کے شمالی حصے میں ریت کے طوفانوں کیلئے زرد انتباہ جاری کر دیا ہے۔قومی موسمیاتی مرکزنے ہفتے کے روز پیش گوئی کی ہے کہ ہفتے سے لیکر اتوار کی صبح 8 بجے تک سنکیانگ،چھنگ ہائی، اندرونی منگولیا ، گانسو ، نِنگ شیا ، شانشی ، شنسی ، بیجنگ ، تیانجن ،ہیبئی ، شان ڈونگ ، لیاؤننگ اور جیلن میں گردوغبار والے علاقے سے اُڑتی ریت اور دھول کی آمد متوقع ہے۔
مرکز نے کہا ہے کہ اندرونی منگولیا ، شانشی ، شنسی ، ہیبئی ، بیجنگ ، تیانجن اور لیاؤننگ میں کچھ علاقے ریت کے طوفانوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔مرکزنےعوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تیز ہواؤں اورریت کے طوفان کیخلاف احتیاطی تدابیر اختیارکریں اور ڈرائیورز کم حدنگاہ کیلئے اپنی تیاری کرلیں۔چین میں ریت کے طوفانوں کیلئے رنگوں پر مبنی 4 سطحی موسمی انتباہی نظام موجود ہے جس میں سرخ رنگ شدید خطرے کی نمائندگی کرتا ہے اس کے بعد نارنجی ، زرد اور نیلا انتباہ آتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر