گیم کھیلنے کا شوقین نوجوان مہینوں میں کروڑ پتی بن گیا

سیئول (نیوز ڈیسک): جنوبی کوریا میں ایک نوجوان گیم کھیلتے کھیلتے مہینوں کے اندر کروڑ پتی بن گیا۔تفصیلات کے مطابق کرونا وبا کی وجہ سے لگنے والا لاک ڈاؤن جہاں گیم کے شوقین افراد کے لیے ایک نعمت بن گئی تھی، وہاں جنوبی کوریا میں ایک گیمر سچ مچ اس دوران کروڑوں میں کھیلنے لگا ہے۔24 سالہ کم مِن کویو نے خود کو دن میں 15 گھنٹے گیمز کھیل کھیل کر مالامال بنایا، وہ جو گیم کھیلتا تھا، اسے سوشل میڈیا پر لائیو کر دیتا تھا، جو اس کے ہزاروں مداح دیکھا کرتے تھے۔رپورٹس کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران کویو نے سیئول میں اپنی والدہ کے گھر کی چھت پر موجود اسٹور روم کو گیمنگ زون کا روپ دے دیا تھا، جہاں اس نے بیٹھ کر سچ مچ میں دھڑا دھڑ پیسے چھاپے۔کم کویو گیم کھیلنے کی اپنی صلاحیت کے ذریعے مہینے میں 50 ہزار ڈالر کمانے لگا ہے، جب وہ گیم کھیلتا ہے تو اس کے ساتھ ساتھ وہ دل چسپ، چھبتے ہوئے تبصرے اور چٹکلے بھی سناتا رہتا ہے، اس کا یہ انداز اس کے مداح بے حد پسند کرتے ہیں۔وہ اس آمدن کے ساتھ گیمز کے ذریعے کمانے والے ایک فی صد جنوبی کوریائی گیمرز میں سر فہرست بن چکا ہے، لیکن دل چسپ بات یہ ہے کہ اس نے ابھی تک اپنا لائف اسٹائل تبدیل نہیں کیا، اور اسی طرح سادگی سے رہتا ہے، کم کا کہنا ہے کہ اس کی ساری کمائی اس کی ماں سنبھالتی ہے۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں اس طرح لائیو اسٹریم پر آنے والے کو براڈکاسٹ جوکی کہا جاتا ہے، اور یہ نوجوانوں میں بے حد مقبول ہے، نوجوان اس طرح لائیو گھنٹوں تک گپ شپ کرتے، گیم کھیلتے، گانے اور ناچتے، کھاتے پیتے اور سوتے ہیں۔اس طرح لائیو براڈ کاسٹنگ سے کچھ لوگ ایک لاکھ ڈالر ماہانہ بھی کما لیتے ہیں، کِم جو اکثر پاجامہ پہنے آن لائن جنگی گیم ’لیگ آف لیجنڈز‘ کھیلتا ہے، اپنی گیمنگ براڈ کاسٹنگ کو ایسی مضحکہ خیز گفتگو سے مزین کرتا ہے جو اس کے فالوورز کو بہت پسند آتی ہے۔وہ نہ صرف یو ٹیوب پر اشتہارات سے کماتا ہے بلکہ اپنے فینز کے عطیات، اسپانسر شپ سے بھی کماتا ہے، یو ٹیوب پر اس کے سبسکرائبرز کی تعداد 4 لاکھ سے زیادہ ہے۔



  تازہ ترین   
ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے کہنے پر روکا، میرا صبر جواب دے رہا ہے: امریکی صدر
مٹی کا تیل 7 روپے 23 پیسے سستا، پٹرول پر لیوی میں کمی، ڈیزل پر مزید اضافہ
پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود اکیلا ہو رہا ہے، اے ایس دلت
اسرائیل کا حماس کے عسکری رہنما عزالدین الحداد کو شہید کرنے کا دعویٰ
وزیراعظم کا پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن پر انسانی حقوق کے فروغ کا عزم
ایران امارات اختلافات، برکس اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم، مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہو سکا
اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی 45 روز کیلئے بڑھانے کا اعلان
پاکستان کا امن مشن ناکام نہیں ہوا، بھارت ہمارے ساتھ اپنے تعلق کا فیصلہ کر لے: عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر