2024میں دوبارہ انتخابات میں حصہ لینے کامنصوبہ ہے،بائیڈن

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدرجوبائیڈن نے اقتدارسنبھالنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس کے دوران کہاہے کہ انہوں نے2024میں دوبارہ انتخابات میں حصہ لینے کامنصوبہ بنایا ہے،اس کے فوری بعداس معاملے پر دیگرسوالات سامنے آئے کیونکہ انہوں نے2020کی صدارتی انتخابی مہم کے دوران اشارہ دیا تھاکہ اگر وہ منتخب ہوگئے تووہ ایک مدت کیلئے صدربنیں گے۔اقتدارسنبھالتے وقت78سالہ بائیڈن امریکہ کے ضعیف ترین صدر ہیں،انہوں نے کہاکہ دوبارہ الیکشن میں حصہ لینے کامنصوبہ ہے،یہ میری توقع ہے۔بائیڈن کے خیالات جوانہوں نے دوبارہ حصہ لینے کیلئے اپنے عزائم بارے بیان کئے ہیں وہ بہت قبل ازوقت ہیں،اگرچہ انہوں نے کوئی ٹھوس وعدہ نہیں کیا۔سی این این کے کائٹلان کولِنزکی جانب سے وضاحت حاصل کرنے کیلئے کئے گئے سوال کے جواب میں بائیڈن نے کہا یہ میری توقع ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ دیکھیں مجھے نہیں معلوم کہ آپ لوگ کہاں سے آئے ہیں،میں قسمت پربہت زیادہ یقین رکھتا ہوں،میں یقینی طورپر کبھی بھی ساڑھے چار سال، ساڑھے تین سال بعد کی منصوبہ بندی کرنے کے قابل نہیں،اپنے دوبارہ انتخاب کے منصوبے پر دباؤ ڈالنے کے باعث وہ مایوس دکھائی دیئے۔بائیڈن نے یہ بھی کہاکہ اگر وہ دوبارہ حصہ لیتے ہیں تو وہ توقع کرتے ہیں کہ نائب صدر کملا ہیرس ان کے ساتھ حصہ لیں، انہوں نے کہاکہ مجھے پوری امید ہے کہ ایسا ہی ہوگا، وہ بہت اچھا کام کررہی ہیں، وہ بہت اچھی شراکت دار ہیں۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر