مسافر نے طیارہ ہائی جیک کرنے کی دھمکی دے دی، پھر کیا ہوا ؟

رباط(نیوز ڈیسک) : موریطانیہ کے سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک ہائی جیکر کو گرفتار کیا ہے ملزم ایک مسافر طیارے میں سوار ہوا اور اسے آگ لگانے کی دھمکی دے رہا تھا۔تفصیلات کے مطابق افریقی ملک موریطانیہ کے ایئر پورٹ پر طیارے کی اڑان سے کچھ دیر قبل سیکیورٹی کے عملے نے طیارے میں سوار ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارہ ہائی جیک ہونے کا واقعہ موریطانیہ کے دارالحکومت نو اکشوط کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر پیش آیا تاہم اس دوران کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔اس حوالے سے مقامی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ مقامی ایئر لائن کا طیارہ ہائی جیک کرنے والے شخص کو فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔عرب نیوز نے موریطانیہ کی نیوز ایجنسی اے ایم آئی کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعرات کو طیارہ ہائی جیک کرنے والا شخص امریکی شہری ہونے کا دعویٰ کر رہا تھا جس نے جہاز کو آگ لگانے کی بھی دھمکی دی تھی تاہم ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ماریطانیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ مذکورہ ملزم نے امریکی شہری ہونے کا ڈرامہ کیا اور یہ دعویٰ کیا کہ اس کا موریطانیہ سے کوئی اختلافی مسئلہ ہے۔ہائی جیک ہونے والا ایمبریئر جہاز موریطانیہ ایئر لائن کا تھا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سال 2016 میں ائیر پورٹ کے افتتاح کے بعد اس قسم کی یہ پہلا واقعہ ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر