کوئٹہ اور اسلام آباد کا ملتوی میچ آج کھیلا جائے گا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کا گزشتہ روز ملتوی ہوجانے والا میچ آج کھیلاجائے گا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شام 7 بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے تمام اسکواڈ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔ جبکہ شائقین کے پیر والے ٹکٹس آج کیلئے کارآمد ہوں گے۔واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پیر کو ہونے والا میچ ملتوی کردیا گیا تھا۔اس سیزن میں دونوں ٹیمیں 3،3 میچز کھیل چکی ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو میچ جیتے اور ایک میں اسے شکست ہوئی جبکہ کوئٹہ اب تک ایونٹ میں جیت کا مزہ چکھنے سے محروم ہے۔دوسری جانب پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پشاور زلمی پہلے، لاہور قلندرز دوسرے، کراچی کنگز تیسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھے، ملتان سلطانز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آخری نمبر پر موجود ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں نیا سنگِ میل، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وفاقی حکومت کا کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ
ایران کے جوابی حملے، شام، اردن، بحرین اور کویت کو نشانے پر لے لیا
امریکا کی مسلسل نویں رات ایران پر بمباری، کئی شہروں میں دھماکے
ایران مختلف ذرائع سے مذاکرات کی خواہش کا اشارہ دے رہا ہے: امریکی وزیر خارجہ
روس کی ایران کے دارخوین جوہری منصوبے پر امریکی کی مذمت
طوفانی بارشیں، بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال، لینڈسلائیڈنگ سے 4 مزدور جاں بحق
ایران اب میدان مار کر امریکا کے ساتھ جنگ ختم کرے گا: عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر