فیس بک استعمال کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان میں فیس بک نے تین منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ۔ فیس بک انتظامیہ سے پاکستان میں مونیٹائزیشن کھولنے کی درخواست جبکہ دفاتر بنانے پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرآئی ٹی ضیا اللہ بنگش نے فیس بک انتظامیہ سے رابطے کی تصدیق کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فیس بک انتظامیہ سے مثبت بات چیت ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق فیس بک سمیت بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں کے دفاتر پاکستان میں بنانے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں ۔ اس سلسلے میں پاکستانی حکام نے فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کیا ۔ پاکستانی حکام نے فیس بک انتظامیہ سے پاکستان میں مونیٹائزیشن کھولنے کی درخواست کی ہے جس پر فیس بک انتظامیہ نے اس بارے غور کرنے اور جلد مثبت نتائج کی امید ظاہر کی ہے ۔ صوبائی وزیرآئی ٹی ضیااللہ بنگش نے کہا کہ فیس بک سےبات چیت میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور قانون سازی سےمتعلق معاملات حل کرنےپراتفاق ہوا۔ضیااللہ بنگش کا کہنا تھا کہ اسدقیصرسے ملاقات کرکے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں فیس بک انتظامیہ ، پی ٹی اے اور آئی ٹی ماہرین کا اجلاس بھی بلالیا گیا ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا یوٹیوب کی طرح فیس بک کی بھی پاکستان میں مونیٹائزیشن چاہتے ہیں، سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں دفاتر قائم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فیس بک پاکستان میں 3 منصوبے شروع کرنے جارہا ہے، بہت جلد کام کاآغاز ہوگا، دفاتربھی قائم کیے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل
ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
امریکا ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنےکی کوشش نہ کرے: پاسدارانِ انقلاب
افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ گئے: اقوام متحدہ
ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا
یومِ آزادی پر مسلح افواج کا وطن کے دفاع، امن اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر