روپے کے مقابلے میں ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ تیزی سے جاری

لاہور(ویب ڈیسک) ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہونے، آئی ایم ایف کی طرف سے دوسری قسط ملنے کے بعد ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید گراوٹ دیکھی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 38 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 155 روپے 39 پیسے سے گر کر 155 روپے 1 پیسے ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ 23 مارچ کو چھٹی کے باعث کاروباری تعطیل تھی جس کے باعث مقامی مارکیٹوں میں ڈالر کی ٹریڈنگ بند رہی تھی۔خیال رہے کہ رواں مالی سال کے دوران زر مبادلہ کی شرح میں بڑا اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا اور اگست 2020 (مالی سال 21) میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت سب سے کم ہوگئی، پچھلے سال 20 اگست کو ڈالر 168.70 روپے پر پہنچ گیا تھا۔اس کے بعد روپے کی بحالی کا عمل شروع ہوا اور گزشتہ 4 ماہ کے دوران اس نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں کافی بہتری ظاہر کی ہے۔اس سال 16 جنوری کو روپیہ 161.13 پر تھا، اس نے 2.32 روپے فی ڈالر یا 1.4 فیصد روپے کی بہتری حاصل کی، 12 فروری کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی تجارت 158.81 روپے پر ہوئی جو تین ماہ کی کم ترین سطح تھی۔یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ ڈالر کی قدر کمی کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے پروگرام کو ایک سال سے زائد عرصے تک تاخیر کا شکار رہنے کے بعد بحال کردیا ہے۔آئی ایم ایف کے بورڈ نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالر کے پروگرام کی 50 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری دے دی ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر