کورونا وائرس: دنیا میں 12 کروڑ 54 لاکھ 24 ہزار سے زائد متاثر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 12 کروڑ 54 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 27 لاکھ 56 ہزار 662 ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 12 لاکھ 88 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 13 لاکھ 79 ہزار سے زائد ہے۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 58 ہزار 422 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 7 لاکھ 4 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 22 لاکھ 27 ہزار زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ ایک ہزار 87 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 60 ہزار 726 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔روس میں 44 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 96 ہزار 219 ہے۔برطانیہ میں 43 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 26 ہزار 382 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 43 لاکھ 78 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 93 ہزار 180 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اٹلی میں بھی 34 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 6 ہزار 339 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسپین 32 لاکھ 41 ہزار 345 افراد متاثر اور 74 ہزار 64 اموات ہوئی ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر