یوم پاکستان کے حوالے سے اسلام آباد میں پریڈ، تینوں مسلح افواج کے دستے شریک

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مناسبت سے مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کی تقریب شکر پڑیاں گراؤنڈ میں جاری ہے، تقریب میں ملٹری بینڈز نے ملی نغموں کی دھنیں پیش کیں۔سبز ہلالی پرچم اٹھائے دستوں کی پریڈ ایونیو میں آمد جاری ہے، تقریب میں تمام صوبوں کی جھلک نمایاں ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا یوم پاکستان کی پریڈ میں پہنچ گئے، وزیر دفاع پرویز خٹک بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں پہنچ گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی صدر عارف علوی مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کریں گے ۔پریڈ میں دفاعی اور فوجی طاقت کا بھرپورمظاہرہ کیا جارہا ہے، سول ، فوجی قیادت اور غیر ملکی شخصیات بڑی تعداد میں شریک ہیں۔تقریب میں سندھ، پنجاب، بلوچستان ،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وفود شریک ہیں، پریڈ میں قوم کانام روشن کرنیوالوں کیلئے خصوصی پیغامات دیے جا رہے ہیں۔شکرپڑیاں کے پریڈ گراونڈ میں گھن گرج ، فلائی پاسٹ کامظاہرہ ہوگا۔وفاقی دارالحکومت میں آج موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں گی جبکہ پریڈ گراؤنڈ کی طرف آنیوالے راستے بند بھی بند کردیے گئے ہیں۔پریڈ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پاکستان کے جدید ترین دفاعی نظام کی نمائش ہوگی جبکہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر پاکستان ائیر فورس کے لڑاکا طیاروں کی فلائی پاسٹ کی قیادت کریں گے۔واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں خراب موسم کی باعث 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی پریڈ کو ملتوی کرکے 25 مارچ کو ری شیڈول کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
ای سی او رکن ممالک کی ایران امریکا تنازع میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت
چین سے ایران کا تیل خریدنا بند کرنے کا مطالبہ کریں گے؟ ٹرمپ کا بتانے سے انکار
پاکستان پُرامن و مستحکم افغانستان کا خواہاں، سکیورٹی خدشات دور کریں: اسحاق ڈار
جنگ کے خاتمے اور لبنان کی خود مختاری یقینی بنائے بغیر امن ممکن نہیں: باقر قالیباف
امریکی فوجی دفاعی تیاریوں اور حفاظتی انتظامات میں سنگین خامیوں کے انکشافات
امریکی بینکوں کی آن لائن سروسز میں تکنیکی خرابی، صارفین کو شدید مشکلات
برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ، بروقت انصاف دیا جائے: عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
پاکستان پُرامن و مستحکم افغانستان کا خواہاں، سکیورٹی خدشات دور کریں: اسحاق ڈار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر