شہزادہ ہیری کو امریکی کمپنی میں ملازمت مل گئی

برطانوی (نیوز ڈیسک )شاہی خاندان کے رکن ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری شاہی خاندان چھوڑنے کے بعد پہلی نوکری کریں گے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شہزادہ ہیری امریکی کوچنگ اور ذہنی صحت پر کام کرنے والی کمپنی “بیٹر اپ” میں چیف امییکٹ آفیسر کے عہدے پر کام کریں گے۔شہزادہ ہیری نے کہا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بارے میں بہت خوش ہیں۔ ان کے کام کی نوعیت، اوقات کار اور اس کے عوض انہیں ملنے والا معاوضہ ابھی طے نہیں ہے۔اپنے بیان میں شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ اس نئے عہدے میں ان کا مقصد ’ذہنی صحت سے متعلق ضروری بحث کو اجاگر کرنا، مددگار اور ہمدرد کمیونیٹی کا قیام اور ایماندار اور حساس موضوعات پر مباحثے کے لیے ماحول کو فروغ دینا‘ ہے۔امریکی کمپنی بیٹر اپ کے سی ای او الیکسی روبیچاکس نے وال سٹریٹ جرنل (ڈبلیو ایس جے) کو بتایا کہ شہزادہ ہیری ملازمین کا انتظام نہیں سنبھالیں گے یا لوگ براہ راست ان کو رپورٹ نہیں کریں گے، لیکن جب حالات اجازت دیں گے تو وہ کمپنی کے سان فرانسسکو ہیڈکوارٹر میں کچھ وقت گزاریں گے۔وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ شہزادہ ہیری کمپنی کے پہلے چیف امپیکٹ آفیسر کے طور پر پراڈکٹ اسٹریٹجی کے متعلق فیصلہ سازی اور رفاہی معاملات پر اپنی رائے دینے کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت سے متعلق موضوعات کی حمایت پر عوامی سطح پر بات کریں گے۔گذشتہ برس مارچ میں ان کے اور ان کی اہلیہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کی بطور شاہی خاندان کے سینئر ارکان کے عہدے سے دستبرداری کے بعد یہ ان کا نوکری کے حوالے سے تازہ ترین اقدام ہے۔شہزادہ ہیری کا نوکری سے متعلق یہ بیان اس ماہ کے شروع میں اپنی اہلیہ میگھن مارکل کے ہمراہ اوپرا ونفری کو ایک تہلکہ خیز انٹرویو دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔امریکی کمپنی بیٹر اپ 2013 میں قائم کی گئی تھی، یہ کمپنی پیشہ وارانہ کوچنگ، کونسلنگ اور رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ اس کمپنی کے پاس تقریباً دو ہزار کوچز ہیں جو 49 زبانوں میں دنیا کے 66 ممالک میں خدمات فراہم کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر