ترکی کا پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار

انقرہ(نیوز ڈیسک) 23 مارچ کے موقع پر ترکی کا پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار ، انقرہ میں لینڈ مارک ٹاور کو پاک ترک پرچموں سے سجا دیا گیا ۔خیال رہے کہ ترکی کے پاکستان کیساتھ بہترین تجارتی اور دفاعی تعلقات ہیں ، انقرہ نے اچھے اور برے حالات میں پاکستان کا ساتھ دے کر دوستی کا حق ادا کیا ہے ، سب سے بڑھ کر مسئلہ کشمیر پر ترک حکام نے ہمیشہ پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے ۔واضح رہے کہ یوم پاکستان آج ملک بھر میں قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ، اس حوالے سے ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی پیغامات جاری کیے گئے ۔ صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ آج کے دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے ، مظلوم کشمیریوں کو بھارتی فورسز نے 7 دہائیوں سے غلام بنا رکھا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کو غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لینا چاہئے ۔صدر مملکت کا پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال بنانے کے عزم کا بھی اعادہ ۔وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن ہندو توا ذہنیت سے آزادی کیلئے علیحدہ وطن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ۔ ہمیں قائداعظم کے اتحاد ، عقیدے اور نظم وضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ۔ آج کے دن غیر قانونی مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ۔ادھر خراب موسم کے باعث یوم پاکستان پریڈ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ، پریڈ آج یعنی تئیس مارچ کے بجائے 25 مارچ کو ہوگی ، موسم کی خرابی کے باعث آئندہ دو دن پریڈ نہیں ہوسکتی ، مسلح افواج کی پریڈ جمعرات کو صبح 9 بجے شکرپڑیاں میں ہوگی ۔



  تازہ ترین   
ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر اتفاق کر لیا
ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ
7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن
اسرائیلی فوج کے حملوں میں تیزی، باپ بیٹی سمیت 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
وطن کی فضاؤں کے محافظ پوری قوم کا فخر، ملک بھر میں یوم فضائیہ آج منایا جارہا ہے
وزیراعظم کا پاک فضائیہ کیلئے پیشہ ورانہ کامیابی اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
بھارت کو پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کروانے سے باز آنا ہوگا: صدر زرداری
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں حقیقی اور دیرپا امن ممکن نہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر