دو سعودی مصنوعی سیاروں کو کامیابی سے خلا میں بھیج دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے دو مصنوعی سیارے کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیئے گئے۔ سعودی میڈیا کے مطابق جمہوریہ قازقستان سے ایک روسی راکٹ میں سعودی مصنوعی سیاروں کو مدار میں بھیجا گیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی مصنوعی سیاروں میں سے ایک کا نام ’شاہین سیٹ‘ ہے جو کنگ عبد العزیز سٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ہے جبکہ دوسرے کا نام ’کیوب سیٹ‘ ہے جو کنگ سعودی یونیورسٹی کا ہے۔شاہین سیٹ سعودی عرب میں ڈیزائن اور تیار کردہ دو سیٹلائٹس میں سے ایک ہے جو فوٹو گرافی اور سمندری جہازوں کی ٹریکنگ کے لیے استعمال ہوگا۔مجموعی طور پر 38 غیر ملکی سیٹلائٹس میں سے روسی سویوز راکٹ دبئی کے ’چیلنج ون‘ کو لے جا رہا ہے جو تیونس میں مکمل طور پر تیار کردہ پہلا مصنوعی سیارہ ہے۔واضح رہے کہ سعودی مصنوعی سیارے 20 مارچ کو خلا میں بھیجے جانے تھے تاہم فنی مسائل کی وجہ سے یہ پروگرام ملتوی ہوگیا تھا۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر