ہوا سے روزانہ 10 لیٹرپانی بنانے والی مشین

نیویارک(نیشنل ٹائمز): اب تک ہم نے ہوا سے پانی بنانے کے محض تجربات ہی پڑھے تھے لیکن ایک نئی مشین ہوا سے روزانہ 10 لیٹر پانی تیار کرسکتی ہے۔ اس کا صحت بخش پانی کسی بھی منرل واٹر سے بہت بہتر ہے۔ اس مشین کو نیویارک کی کاراپیور کمپنی نے تیار کیا ہے۔کارا پیور نامی یہ مشین ہوا کو پانی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس سے بڑھ کر پانی کو +9.2 پی ایچ (ہائیڈروجن آئنز کی مقدار) کے تحت صحت بخش سطح پر برقرار رکھتی ہے۔مشین میں موجود جدید سسٹم پانی کی صفائی کے عمل کو بھی ساتھ ساتھ جاری رکھتا ہے۔ یہ مشین 24 گھنٹوں میں محض ہوا سے روزانہ کی بنیاد پر 10 لیٹر پانی فراہم کرسکتی ہے۔ہوا جب مشین میں داخل ہوتی ہے تو یہ حرارتی اور کولنگ سسٹم کے عمل سے گزرتی ہے جسکے بعد پانی وجود میں آتا ہے۔ یہ پانی ہر لحاظ سے پینے کے قابل، آلائشوں سے پاک اور فرحت بخش ہے۔کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ انڈی گوگو پر اسے فوری طور پر مطلوبہ سرمایہ مل گیا۔ ایک مشین کی قیمت 1200 ڈالر کے لگ بھگ ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر