امریکہ: ملسح شخص کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)امریکی ریاست کولوراڈو میں مسلح شخص کی فائرنگ سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین نے واقعہ کو یوٹیوب پر لائیو اسٹریم بھی کیا۔یہ وقوعہ مقامی وقت کے مطابق پیر کو دن ڈھائی بجے شروع ہوا جب مشتبہ شخص گروسری سٹور میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی۔اس کے 20 منٹ بعد بولڈر پولیس نے ٹویٹ کی کہ ایک سٹور مییں گولیاں چلنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کئی گھنٹوں کے محاصرے کے بعد پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو کولوراڈو کی کنگز سپر مارکیٹ سے گرفتار کیا۔کولوراڈو کے گورنر جیرڈ پولس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ ’اس دکھ کی گھڑی میں میری دعائیں اہل علاقہ کے ساتھ ہیں، ہم اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں‘۔وائٹ ہاؤس کا اس واقعہ کے بابت کہنا ہے کہ مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ اور اس سے جانی نقصان کے بارے میں صدر جو بائیڈن کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر