سری لنکن منیجر پریانتھا کی میت گھر پہنچنے پر بھائی نے کیا کہا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی میّت پہنچنے پر اُن کے بھائی نے سری لنکن اور پاکستانی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس کی کارروائی اطمینان بخش کی جائے۔پریانتھا کمارا کی میّت اُن کے گھر پہنچنے پر اُن کے بھائی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’واقعے کی شروعات میں ہمیں سرکاری طور پر معلومات فراہم نہیں کی جا رہی تھی کہ آخر کارروائی کی جا رہی ہے یا نہیں۔‘سری لنکن منیجر کے بھائی نے کہا کہ ’نئی معلومات سے ہمیں یہ معلوم ہوا ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی جاری ہے اور ہمیں اُمید ہے کہ ہمیں انصاف ضرور ملے گا۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’میری سری لنکن اور پاکستانی حکومت سے اپیل ہے کہ جو کچھ بھی کارروائی کی جائے وہ اطمینان بخش ہو۔‘پریانتھا کے بھائی نے کہا کہ ’اس کے علاوہ ہمیں آگاہ رکھا جائے کہ کارروائی میں کیا ہورہا ہے اور آگے کیا ہونے والا ہے۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’کارروائی کی مکمل معلومات حاصل کرنے کے بعد ہی ہم یہ کہہ سکیں کہ جو ہو رہا ہے وہ اطمینان بخش ہے۔‘واضح رہے کہ حال ہی میں سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا، مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگا دی تھی۔مشتعل افراد کا مبینہ دعویٰ تھا کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے، مشتعل افراد نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔پریانتھا کمارا قتل کیس میں ملوث مزید 40 ملزمان کی شناخت ہو گئی، ملزمان کو مختلف ویڈیوز کی مدد سے شناخت کیا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر